نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) تجارت و صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ہندوستان اور نیوزی لینڈکے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو یہاں اختتام پذیر ہوگیا۔وزارت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں ہونے والی پیش رفت سے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کو مزید تقویت ملی ہے ۔تجارت وصنعت کے وزیر پیوش گوئل اور نیوزی لینڈ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ٹوڈ میکلی کے درمیان ایک میٹنگ کے دوران آزادانہ تجارتی معاہدہ مذاکرات کا آغاز کیا گیا۔سرکاری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مئی میں نئی دہلی میں منعقد ہواتھا۔ دوسرا دور 14 سے 25 جولائی تک جاری رہا۔تیسرے دور کے مذاکرات کا انعقاد ستمبر 2025 میں نیوزی لینڈ میں کیا جائے گا۔ْ