ہند ۔ نیوزی لینڈ مقابلہ ڈرا

   

جوہر بہرو (ملائیشیا): ہندوستانی ٹیم نے شاندارمظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو یہاں سلطان آف جوہر کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3-3 سے مقابلہ ڈرا کرتے ہوئے اپنا راؤنڈ رابن مرحلہ ختم کیا۔گرجوت سنگھ (6)، روہت (17) اور تلم پریوبرتا (60) نے اپنے نام اسکور شیٹ میں درج کئے ، جبکہ ڈریگ فلکر جونٹی ایلمس (17، 32، 45) نے نیوزی لینڈ کیلئے گول کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہندستان پوائنٹس ٹیبل پر10 نشانات کے ساتھ سرفہرست ہے، فائنل میں پہنچنے کے لیے ان کی قسمت کا فیصلہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ، جاپان اور ملائیشیا کے خلاف دن کے آخر میں ہونے والے میچوں سے ہوگا۔

رضوان نے سرفراز کا ریکارڈ توڑ دیا
راولپنڈی۔پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کا تیز ترین 2000 ٹسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رضوان نے یہ سنگ میل جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن حاصل کیا۔ رضوان نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبورکیا۔ سرفرازنے 59 اننگز میں یہ کارنامہ مکمل کیا تھا۔ 32 سالہ رضوان جو جاری ٹسٹ سیریز میں مشکلات کا شکار ہیں، اس میچ سے قبل 2000 ٹسٹ رنز مکمل کرنے سے 16 رنزدور تھے لیکن وہ اس اننگز میں بھی صرف 25 رنز بناسکے تاہم پاکستان نے پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرلی ۔