ہنمنت راؤ کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

   

حیدرآباد۔سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی۔ سوماجی گوڑہ چوراہے پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ہنمنت راؤ کی حالت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمزور ہوچکی ہے تاہم انہوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسمہ کی تنصیب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دستور ہند کے معمار سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور مجسمہ کو پولیس نے ضبط کرتے ہوئے گوشہ محل منتقل کردیا ہے۔ ہنمنت راؤ نے مغربی بنگال کی چیر منسٹر ممتا بنرجی کو انتخابی مہم سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کے احکامات پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی زندگی میں انہوں نے پہلی مرتبہ اس طرح کی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا ایک خاتون کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایکشن کمیشن مرکزی حکومت کے اشارہ پر کام کررہا ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے ڈاکٹر امبیڈکر کا طویل قامت مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔