ہنمکنڈہ میں نیشنل اوپن اتھیلیٹکس چمپین شپ کا آغاز ملک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

ورنگل ۔تاریخی شہر ہنمکنڈہ جواہر لال نہرو اسٹڈیم میں آج سے قومی سطح کے60واں اتھیلٹکس مقابلوں کا آغاز ہورہا ہے جو 15تا 19ستمبر تک جاری رہے گا ۔اس اتھیلٹکس مقابلوں میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین ،ریلوے ،ایئر فورس اور دیگر محکمہ کے ملازمین حصہ لیں گے ۔تقریبا ریاستوں کے کھلاڑی ورنگل پہنچ چکے ہیں ۔وقفہ وقفہ سے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ،پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی ،میونسپل کمشنرپراوینیا ریڈی ،ورنگل اتھیلٹکس اسو سی ایشن صدر وردا راجیشور رائو ،جنرل سکریٹری سارنگا پانی معائنہ کررہے ہیں ۔اتھیلٹکس پروگرام کی کامیابی کیلئے زبردست تشہیر کی جارہی ہے ۔ان مقابلوں میں 32قسم کے اتھیلٹکس اسپورٹس منعقد ہونگے ۔جن میں 100,200,400,800میٹر رننگ ،20,35,50کلو میٹر پیدل مقابلہ ،لانگ جمپ ،ہائی جمپ ،پولی والٹ ،ڈسکس ترو،ہڈلس کے علاوہ اور دیگر مقابلہ جات ہونگے ۔ان مقابلوں کے لئے ہنمکنڈہ میں واقع جواہر لال نہرو ( جے این ایس ) اسٹیڈیم میں سینٹھٹک ٹراک تیار کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے مرمتی کاموں کو انجام دینے کے علاوہ علاقہ کو اسپورٹس جھنڈوں کے ذریعہ خوبصورت بنادیا گیا ہے ۔کھیلوں کے سامان کو حیدر آباد سے خریدا جارہا ہے۔