حیدرآباد25دسمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں ایک جونیرکالج کی طالبہ نے ہاسٹل میں پھانسی لے لی۔ طالبہ کے والدین اوررشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں طالبہ نے انتہائی اقدام کیا۔ کالج انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی اور الزام عائد کیا کہ کالج انتظامیہ نے اس واقعہ کی ان کو تاخیر سے اطلاع دی اورلڑکی کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔