نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے کرناٹک کے ضلع کوپل میں واقع بھگوان ہنومان کی جائے پیدائش مانے جانے والے انجنیا مندر کے پجاری کو نہ ہٹانے کا حکم دیا۔یہ حکم جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے دیا۔بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل وشنو شنکر جین کے دلائل سننے کے بعد کرناٹک حکومت کے متعلقہ افسران کو یہ ہدایت دی۔