ان میں جموں کے ابھیشک اوگستیا ہیں۔ انہیں 38مقام حاصل ہوا ہے اور جموں کشمیرکے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں سب سے اوپر وہ ہیں
سری نگر۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں او رکشمیر کے خصوصی موقف کو پچھلے سال5اگست کے روز ہٹائے جانے کے بعد سے یہاں پر غیرمعمولی صورتحال کاسامنا ہونے کے باوجود
ریاست بھر سے کم سے کم 16امیدوار ایسے ہیں جنھوں نے یوپی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ان میں سے جموں کے ابھیشک اوگستیا ہیں۔ انہیں 38مقام حاصل ہوا ہے اور جموں کشمیرکے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں وہ ٹاپ ہیں۔
اگستیا جو فی الحال شملہ میں نیشنل اکیڈیمی کے اڈیٹ او راکاونٹس میں عارضی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی جانکاری ملنے کے بعد سے کافی خوش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سال2015کے بعد سے یہ ان کی پانچویں کوشش تھے۔انہوں نے جموں کے قریب سرحدی علاقے رنبیر سنگھ پورا علاقے کے شہر سے اسکول کی تعلیم حاصل کی ہے اور ڈگری کے لئے سری نگر این ائی ٹی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔
ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی ایک 23سالہ نادیہ بیگ نے بھی سیول سرویس امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہیں 350واں رینک ملا ہے اور بہترین موقع کے طور پر سیول سرویس کے انتخابات پر وہ کافی خوش ہیں۔
کپواڑہ کے پونزی گاؤں جو خط قبضہ(ایل او سی) کے قریب میں ہے کہ رہنے والی بیگ جس کے والدین سرکاری ٹیچرس ہیں نے جامعہ ملیہ دہلی سے اکنامکس(ہانرس) میں گریجویٹ کیاہے۔
اہمیت کے حامل یونین پبلک سرویس امتحانات میں انہوں نے دوسری کوشش میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پہلے ہی دن سے میرا مقصد مذکورہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا رہا ہے۔
میں نے بارہوں جماعت تک کی تعلیم کپوڑا سے ہی حاصل کی ہے اور سال 2017میں نئی دہلی چلی گئی تاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرسکوں“۔
انہوں نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کو بتایاکہ”میں کس طرح اپنی خوشی کا فی الوقت اظہار کروں نہیں جانتی ہوں۔
تمام سہرا میرے فیملی کے سر جاتا ہے‘ بالخصوص میرے بھائی جس نے میری تمام سیول سرویس کی پڑھائی کے دوران میرا حوصلہ بڑھایاہے“۔
سال 2018میں انہوں نے کوشش کی تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور 2019میں اپنی کوشش میں وہ کامیاب رہی ہیں۔
یوپی ایس سی امتحانات2019کے سیول سرویس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں کشمیر کے دیگر امیدواروں میں جموں کے رہنے والے دو اور امیدوار سنی گپتا(148)اور دیو اہوتی(177) ہیں۔
مذکورہ دیگر اور میں پرتھ گپتا(240)‘ اسرار احمد کٹچالو(248)‘ آصف یوسف تانترے(328)‘نم گیال انگمو(323)‘آفتاب رسول(412)ہیں جن تعلق کپوڑا کے ترہگام علاقے سے ہے۔
ضلع اننت ناگ کے کوکیر ناگ میں گھی بوم گاؤں کے ساکن سبزار احمد غنی(628)‘ماجد اقبال خان(638)‘سانگہوں (اننت ناگ) سے ان کا تعلق ہے اور اسٹانزین ونگھایال(716)‘ رائیس حسین(747)‘ محمد نواس شریف الدین شرف الدین(778)اور سید جنید عادل(822) کے نام قابل ذکر ہیں جن کا تعلق لداخ سے ہے