ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل ، وقفہ صفر نہ ہوسکا

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر آٹونومس اداروں کے مبینہ غلط استعمال پربحث کرانے کے کانگریس کے مطالبے پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جمعرات کو راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی اور وقفہ صفرنہیں ہوسکا۔صبح جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس کے رکن اپنے نوٹس کے بارے میں بولنے کی کوشش کی لیکن چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے قانون سازی کی کارروائی اور ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد کوئی بھی مدا اٹھانے کے لئے کہا۔اس کے بعد، ان دستاویزات کو میز پر رکھنے کے بعد، مسٹرنائیڈو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، راگھو چڈھا اور کانگریس کے دیپیندر سنگھ ہڈا نے رول 267 کے تحت نوٹس دیا ہے جسے قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی اپنی سیٹ پرکھڑے ہوکر بولنا شروع کردیا جس سے ایوان میں ہنگامہ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ جس کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔