ہنگامی حالات کیلئے پاس جاری کرنے سٹی پولیس کا فیصلہ

   

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء اور ایمرجنسی حالات کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس نے ای پاسیس کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ ضروری اشیاء کی فراہمی و ہنگامی حالات کیلئے حیدرآباد پولیس ای پاسیس جاری کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کے حصول کیلئے کسی بھی ادارے یا شخصی طور پر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ حیدرآباد پولیس کی ویب سائیٹ
www.hyderabadpolice.gov.in
پر قائم کئے گئے ایک خصوصی پاس کے بلاگ میں داخل ہوکر اپنے تفصیلات داخل کرتے ہوئے آن لائین ہی پاس حاصل کرسکتے ہیں
۔ انہوں نے کہا کہ درخواست حاصل کرنے پر اسپیشل برانچ عملہ درخواست کی تنقیح کرے گا اور پاس کی اجرائی پر فیصلہ کیا جائے گا ۔