ہوائی اڈے پرنصب اشتہاری اسکرینوں پر فحش کلپس چلنے پر مسافر حیران

   

ریو ڈی جنیررو:برازیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کو اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینوں پراچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔ریو ڈی جنیرو کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر اپنی پروازوں کا انتظار کرنے والے مسافر اشتہاری اسکرینوں پر فحش ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ خرابی برازیل کی فضائی سہولت کو ہیکنگ کا نشانہ بنانے کا نتیجہ بتائی جا رہی ہے۔ہیک کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ مسافروں نے اسکرینوں پر پیش کیے گئے فحش کلپس کی تصویریں کھینچ لیں۔ایک انٹرنیٹ صارف نے مذاق میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ آج بہت سے لوگوں نے اپنی فلائٹ چھوڑ دی ہے‘۔