ہوائی اڈے کے بنیادی شعبہ کے منافع میں اضافہ کے لئے سفری تحدیدات میں راحت۔ ائی سی آر اے

,

   

گھریلو ٹریفک میں جون2021کے ماہ در ماہ صحت مند اضافہ دیکھنے کو ملا ہے
نئی دہلی۔ ائی سی آر اے نے کہاکہ ائیر پورٹ کے بنیادی شعبہ میں منافع برائے سال 22کے لئے سفری تحدیدات میں لاک ڈاؤن کے بعد نرمی متوقع ہے۔تاہم زمرہ بندی کرنے والی ایجنسی نے مذکورہ اؤٹ لک برائے سکیٹر ”منفی“ برقرار ہے۔

کارپوریٹ زمرہ بندی ائی سی آر اے کے گروپ سربراہ راجیشوار بورلا نے کہاکہ ”مذکورہ شعبہ کی اپریٹنگ آمدنی او راپریٹنگ منافع ایک انداز کے مطابق14000کروڑ اور3250کروڑ (اپریٹنگ نقصان برائے سال21میں 14500) بالترتیب سال 2022میں ہے“۔

مذکورہ زمرہ بندی ایجنسی نے کہاکہ ”گھریلو ٹریفک میں جون2021کے ماہ در ماہ صحت مند اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس کے ساتھ ٹریفک 72فیصد اکٹوبر2021میں کویڈ سے قبل کی سطح پر تھا‘ جو وباء کے شروع ہونے کے بعد سے سے اونچائی پر تھا۔

توقع ہے کہ مسافرین کی آمد سال در سال 2022میں 82-84فیصد تک متوقع ہے“۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ ”ٹیکہ اندازی کی نمایاں تیزی نے کویڈ کے معاملات کو کم کیاہے اور گھریلو مسافر ٹریفک میں اضافہ میں مدد کی ہے“۔

اس کے علاوہ منسٹری برائے شہری ہوا بازی کے 100فیصد سیٹوں کی گنجائش میں اضافہ کے متعلق حالیہ اعلان جو 18اکٹوبر سے لاگو ہوا ہے اس شعبہ میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں ائی سی آر اے نے یہ مانا ہے کہ وباء کی وجہہ سے بڑے ہوائی اڈوں کی گنجائش میں توسیع کے لئے 12سے 18ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”تعمیرات کے دوران دلچسپی میں اضافہ سے تکمیل کی لاگت میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ بعض ائیرپورٹس پر مالی اعانت کیکپس کی بلڈ باؤنڈس کے ساتھ ہے جس میں اچانک گرواٹ ائی ہے“