ہوائی جہاز میں تکنیکی خرابی کے سبب مودی کا جرمنی میں توقف

   

Ferty9 Clinic

فرینکفرٹ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کے ہیوسٹن جاتے ہوئے طیارے میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔ مسٹر مودی تقریبا دو گھنٹے قیام کے بعد امریکہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔جرمنی میں ہندوستان کے سفیر مکتا تومر اور قونصل جنرل پرتبھا پارکر نے مودی کا استقبال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے کہا ’’مسٹر مودی ہیوسٹن جاتے ہوئے فرینکفرٹ میں رکے ۔ طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو گھنٹے کے لئے فرینکفرٹ پہنچے جہاں ان کا ہندوستانی سفیر مکتا تومر نے استقبال کیا۔‘‘

برطانوی شہزادے کا ایک دہائی کے بعد پاکستان کا دورہ
اسلام آباد 21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈ لٹن اکتوبر میں پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئیں گے ۔ برطانوی شہزادے کا تقریباً 13 برسوں بعد پاکستان کا یہ دورہ ہوگا۔‘ڈان’ کے مطابق پرنس ولیم اور مسز کیٹ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہوں گے ۔ اس سے پہلے 2006 میں پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کیملا کے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ کے 13 سال بعد پرنس ولیم پاکستان کے دورے پر آئیں گے ۔