ہوائی سفر کیلئے کورونا متاثرین کو اب صرف تین ہفتے انتظارکرنا ہوگا

   

نئی دہلی: کووڈ۔ 19کے مریضوں کو ہوائی سفر کرنے کے لئے اب دو ماہ کی بجائے صرف تین ہفتوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔وزارت شہری ہوا بازی نے 21 مئی کو ہوائی سفر کے لئے جاری کی گئی رہنما ہدایات میں ترمیم کی ہے ۔ دو ماہ کے وقفے کے بعد 25 مئی سے ملک میں گھریلو مسافروں کی پروازیں دوبارہ شروع کرتے ہوئے یہ کہا گیا تھا کہ ہوائی مسافروں کو ایک تحریری اعلامیہ دینا پڑے گا کہ ان کی کورونا کی رپورٹ گزشتہ دو ماہ میں ‘مثبت’ نہیں رہی تھی۔ اب اس مدت کو کم کرکے تین ہفتے کر دیا گیا ہے ۔