ہوانا : کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں گیس دھماکہ میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہوانا میں 2 روز قبل ہوئے دھماکہ میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہوٹل گروپ کے ترجمان نے کہا کہ دھماکہ گیس ٹینک کو بھرنے کے دوران ہوا۔سرکاری میڈیا کے مطابق، دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین ہی موجود تھے۔کیوبا کے صدر میگوئیل دیاس کینل نے گیس اخراج سے ہونے والے بڑے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم دھماکہ تھا نہ ہی حملہ تھا یہ بدقسمتی سے ہونے والا ایک حادثہ تھا۔