ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چین کی ٹکنالوجی کی صف اول کی کمپنی ہواوے
Huawei
نے بیرون ملک اپنا سب سے بڑا اسٹور قائم کردیا۔ ہواوے کا فیلگ شپ اسٹور ڈیزائن کے ساتھ 2 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔یہاں آنے والے 5G، مصنوعی ذہانت، ہواوے موبائل کلاڈ سروس میں ہواوے کے جدید ترین اسمارٹ آلات اور ٹکنالوجی کے مظاہرے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب ہواوے کی مملکت کے ساتھ بڑھتی ہوئی وابستگی کا خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ یہ ادارہ خطے میں اپنی موجودگی کو مسلسل توسیع دے رہا ہے۔ہواوے ٹیک انویسمنٹ سعودی عرب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک یانگ نے کہا کہ ہواوے، ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول اور خطے میں ٹکنالوجی کے مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کے استحکام اور ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔