ہوا بازی صنعت کو 260 ارب روپئے کا خسارہ ؟

   

نئی دہلی: ہندوستانی ہوا بازی صنعت کو رواں مالی سال میں 260 ارب روپے کا خسارہ ہونے کا اندیشہ ہے اور سال 2022-24 کے دوران اس کو 470 ارب روپے تک اضافی فنڈنگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔مارکیٹ اسٹڈی اور ایڈوائزری سروسز ایجنسی آئی سی آر اے نے منگل کے روز اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں تخمینہ پیش کیا ہے کہ رواں مالی سال میں ہوا بازی شعبے کے مسافروں کی تعداد میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ۔ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں، ہندوستانی ایئر لائنز کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 80-85 فیصد اضافہ ہوسکتاہے ، لیکن تب بھی یہ مالی سال 16 کی سطح سے نیچے ہے ۔آئی سی آر اے نے کہا کہ طیارہ کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور مسافروں کے کرائے حد مقرر کرنے سے ایئر لائنز کا منافع متاثر ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں انڈسٹری کو مزید خسارہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔آئی سی آر اے کے نائب صدر اور جوائنٹ گروپ کے سربراہ کنجل شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سے ہوائی مسافروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور مالی سال 2024 تک گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد کووڈ سے پہلے کی سطح تک پہنچنے کی توقع ہے ۔