ہوا کے دباؤ میں کمی‘ آندھرا پردیش میں شدید بارش کا امکان
حیدرآباد 20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے جو بتدریج شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ ماہرین موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ مغربی ۔ وسطی خلیج بنگال میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ صورتحال مزید شدت اختیار کریگی ۔ اس کے نتیجہ میںآندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں اوسط سے شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ رائلسیما کے اضلاع میں بھی گرج چمک کا امکان ہے ۔ ساحلی ہوائیں40 تا 50 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔