ہوسٹن زبردست دھماکہ سے دہل گیا، دو افراد ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

ہوسٹن24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جائے حادثہ پرخوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور شعلے آسمان کو چھونے لگے۔دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی شہر ہوسٹن کے شمالی علاقہ میں زوردار دھماکہ سے شہر گونج اْٹھا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے تک ٹوٹ گئے جب کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر فوراً آگ بھڑک اُٹھی اور آسمان چھونے والے شعلے دور ہی سے دکھائی دے رہے تھے۔ بچاؤ ادارے کے اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔دھماکہ کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم واسٹن گرینڈنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ ان کی فیکٹری میں ہوا ہے جہاں مشینوں کے پرزہ جات بنائے جاتے ہیں۔ ایک مقامی خاتون نے دھماکہ کے بعد کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ زور دار آواز کے ساتھ ہی گھر کی چھت تمام مکینوں پر گر پڑی اور سب پھنس گئے۔