ہولڈر ٹسٹ درجہ بندی میں دوسرے بولر اور سرفہرست آل راؤنڈر بن گئے

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے اور بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کا پانچویں مقام ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرزکی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف ساوتھمپمٹن ٹسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، محمد عباس 12 نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، ہندوستان کے ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔جیسن ہولڈر آل راونڈر کی فہرست میں بھی پہلے مقام پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور ہندوستانی رویندر جڈیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔