نئی دہلی، 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے نپٹنے کیلئے ہومیوپیتھی /یونانی جیسی متبادل ادویات اختیار کرنے کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔جج این وی رمن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے ہومیوپیتھی کے ڈاکٹر سی آر شیورام کی عرضی خارج کردی۔جج رمن نے کہاکہ یہ نیا وائرس ہے اور ابھی اس طرح کے کسی تجربہ کی ہدایت نہیں دی جاسکتی۔عرضی گزار نے ہومیوپیتھی/یونانی جیسی متبادل طبی نظام کو اختیار کرنے کی مرکزی حکو مت ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔