’’ہوم الون۔2‘‘ میں کام کرنا ایک اعزاز: ٹرمپ

   

پام بیچ (یو ایس)۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے صدر بننے سے کئی سال قبل انگریزی فلم ہوم الون۔2 میں اپنی ایک جھلک بھی دکھلائی تھی جسے وہ آج ایک اعزاز سے تعبیر کرتے ہیں۔ منگل کے روز صدر ٹرمپ بعض فوجی عہدیداروں سے بات کررہے تھے جن میں سے ایک نے ہوم الون۔2 نامی فلم میں ٹرمپ کی ادکاری سے متعلق سوال کیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت وہ نسبتاً جوان تھے اور مذکورہ فلم اپنے وقت کی ایک ہٹ فلم تھی کیوں کہ کرسمس کے موقع پر اس کی ریلیز عمل میں آئی تھی اور دنیا بھر میں لوگوں نے فلم کو بیحد پسند کیا تھا۔ نیویارک میں ٹرمپ کی ملکیت پلازہ ہوٹل میں اس فلم کے بیشتر مناظر کی فلمبندی کی گئی تھی۔ ٹرمپ اکٹر اپنی ذاتی عمارتوں میں فلموں کی شوٹنگ کی اجازت اس شرط پر دیا کرتے تھے کہ انہیں (ٹرمپ) بھی فلم میں کوئی رول دیا جائے۔