ہوم فرنیچر ایکسپو کا آج سے آغاز

   

حیدرآباد 29 ستمبر (پریس نوٹ) لائف اسٹائیل اینڈ انٹریئر نمائش ہوم فرنیچر ایکسپو 30 ستمبر تا 3 اکٹوبر میدان ایکسپو سنٹر، متصل میٹل چارمینار، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں فرنیچر کی خریدی پر شاندار ڈسکاؤنٹس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس نمائش میں صوفہ سیٹس، ڈائننگ ٹیبلس، بیڈ روم یونٹس، آفس فرنیچر، ماڈیولر کچن یونٹس کے علاوہ کارپیٹس، اینٹک اور آئرن فرنیچر، پینٹنگس، فوارے، بچوں کا فرنیچر، بلانکیٹس اور دیگر اشیاء وسیع تر رینج میں دستیاب ہوں گے۔