نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہیں کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے‘ اس وباء سے ملک بھر میں 17لاکھ سے زائدلوگ متاثر ہوئے ہیں۔
Union Home Minister Amit Shah tests positive for #COVID19. He is being admitted to the hospital. pic.twitter.com/jgYN2wBEzA
— ANI (@ANI) August 2, 2020
امیت شاہ نے کہاکہ میری صحت بہتر ہے مگر میں ڈاکٹرس کے مشورے پر اسپتال میں شریک ہواہوں۔
انہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں ان سے رابطے میں آنے والوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ بھی اپنی جانچ کرالیں اور الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیں۔
Union Home Minister Amit Shah tests positive for #COVID19. He is being admitted to the hospital. pic.twitter.com/jgYN2wBEzA
— ANI (@ANI) August 2, 2020
مذکورہ منسٹر نے ہندی میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ”کرونا وائرس کی ابتدائی علامتیں پائی جانے کے بعد۔ میں نے جانچ کروالی اور رپورٹ میں مثبت پایاگیاہے۔
میری صحت بہتر ہے۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر میں اسپتال میں شریک ہوا ہوں۔
میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو پچھلے کچھ دنوں میں مجھ سے رابطے میں ائے ہیں وہ جانچ کروالیں اور جب تک رپورٹ نہیں آجاتی تب تک خود کو الگ تھلگ رکھیں“