میکسیکو سٹی، 23دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہونڈورس میں ایل پووروینیر جیل میں قیدیوں کے گروپوں کے مابین ہوئی لڑائی میں کم از کم 36لوگوں کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ نے یہ اطلاع دی۔مقامی اخبار ہورالڈو کے مطابق ایل پوروینیر جیل میں اتوار کوہوئے تشدد میں کم از کم 36لوگوں کی موت ہوگئی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کی جیلوں میں ہوا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ چاقو سے زخمی دولوگوں کو اسپتال بھیجا گیا ہے ۔ جیل حکام نے ہنگامی اقدامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے ۔خیال رہے کہ 21دسمبر کو ہونڈورس کے بندرگاہی شہر تیلا کی جیل میں قیدیوں کے مابین ہوئی لڑائی میں 18لوگوں کی موت اور 16دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔