حیدرآباد۔8 اکتوبر (یواین آئی) اے پی میں ایک خاندان نے ہونے والے داماد کی دسہرہ کے موقع پر 125اقسام کی ڈشس سے تواضع کی۔یہ واقعہ وجیانگر م ضلع میں پیش آیا۔ وجیانگرم کے ایس کوٹہ علاقہ کے چیتنیہ کی منگنی، نہاریکا سے ہوئی تھی ۔ اس جوڑے کی شادی آئندہ سال 9مارچ کو ہونی ہے ۔دسہرہ کے موقع پر داماد کیلئے سسرال میں ضیافت کا اہتمام تلگو تہذیب کا حصہ ہے تاہم اس خاندان نے اپنے ہونے والے داماد کیلئے پہلی دعوت کے طورپر انوکھی اور بہترین قسم کی 125ڈشس کا اہتمام کیا جس کو دیکھ کر داماد بھی حیرت زدہ ہوگیا۔اس کاویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے اس واقعہ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔