پانچ افراد بشمول دو نابالغ گرفتار ، سرور نگر پولیس میں مقدمہ درج
حیدرآباد: ہوٹل میں کھانے کے دوران مرغ سربراہ نہ کرنے پر ہوٹل ملازم کا قتل کرنے والے 5 افراد بشمول دو نابالغوں کو پو لیس نے گرفتار کرلیا ۔ سرور نگر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بیدر سے تعلق رکھنے والے 5 افراد بشمول دو نا بالغوں کو گرفتار کرلیا ۔ 2 مئی کو سرور نگر حدود کی ایک ہوٹل میں 20 سالہ مہیش ، 29 سالہ وجئے بالاجی اور ایک نابالغ کھانا کھانے کے لئے گئے، اسی دوران انہوں نے ہوٹل ملازم سے مرغ سربراہ کرنے کیلئے کہا جس پر اس بالاجی نامی ملازم نے مرغ سربراہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہوٹل میں مرغ ختم ہوچکا ہے جس کے بعد ان میں سے ایک نے ہوٹل کے باورچی خانہ میں پہنچ کر جانچ کی اور مرغ کی موجودگی پر جھگڑا کرتے ہوئے ہوٹل ملازم کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے بعد ہوٹل مالک اور دیگر افراد کی مداخلت سے وہ لوگ چلے گئے لیکن دوسرے دن گرفتار ملزمین مہیش ، وجئے ، بالای اور دو نابالغ دوبارہ ہوٹل کے علاقہ میں پہنچے اور ہوٹل ملازم کو طلب کرتے ہوئے اسے شدید زد و کوب کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کا علاج جاری تھا جو علاج کے دوران 16 مئی کی رات فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔