ہوٹل کے کمروں سے خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے ضبط، ہوٹل مالک گرفتار

   

شمس آباد ۔ 28 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل حدود میں واقع مدھورا نگر کالونی میں ایک ہوٹل کے مالک کو شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب گنیش ساکن انگول آندھرا پردیش تین سال قبل شمس آباد میں کرایہ پر مکان حاصل کرکے سیتا گرانڈ ہوٹل چلا رہا تھا۔ چند دن قبل ایک جوڑے نے ہوٹل کا کمرہ کرایہ پر لیا تھا اور بعد میں کمرہ خالی کرکے چلے گئے جس کے بعد ہوٹل مالک گنیش نے انہیں ویڈیوز بھیجے جو ہوٹل کے کمرے میں سوئچ بورڈ میں چھپائے گئے کیمرہ سے لئے تھے۔ اس طرح انہیں بلیک میل کرتے ہوئے پیسوں کا مطالہ کررہا تھا۔ جوڑے کی شکایت پر پولیس نے ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا اور سوئچ بورڈ سے خفیہ کیمروں کو ضبط کرلیا۔ اس کے موبائیل میں بھی کئی جوڑوں کے ویڈیوز تھے۔