ہٹ اینڈ رن مقدمہ کے ملزم کار ڈرائیور گرفتار

   

حیدرآباد : سرونگر پولیس نے ہٹ اینڈ رن کے معاملہ میں کار ڈرائیور 32سالہ محمد رشید ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 7 ستمبر کو شکایت گذار سنگارم رامو نے شکایت کی تھی کہ 6ستمبر کوان کے والد سنگارم روی 40سال اور ان کا ساتھی وی دھنراج 25سال سڑک عبور کررہے تھے کہ کرمن گھاٹ علاقہ میں اس دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے دی اور فرار اختیار کرلی ۔ سرونگر پولیس نے اس شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور کار ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔