ہیتھرو ایئرپورٹ، سیکیورٹی افسران آئندہ ماہ 8 روز ہڑتال کریں گے

   

لندن : ہیتھرو ایئر پورٹ کے 1400 سیکیورٹی افسران آئندہ ماہ 8 روز ہڑتال کریں گے۔یونائٹ یونین کے مطابق ایئر پورٹ کے سیکیورٹی آفیسر 4 سے 6، 9 اور 10، اس کے ساتھ 25 تا 27 مئی کو ہڑتال پر ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹر کے موقع پر بھی سیکیورٹی گارڈز نے 10 روز کی ہڑتال میں حصہ لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہڑتال میں ٹرمنل 5 کے آفیسرز بھی شامل تھے، جو برٹش ایئرویز کیلیے مخصوص ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہڑتال میں ایئرویز کی 5 فیصد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں تھیں۔