ہیرا گولڈ گروپ کی مینیجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو 7 دن کی پولیس تحویل

   

حیدرآباد ۔ /14 فبروری (سیاست نیوز) ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر نوہیرا شیخ کی 7 دن کی پولیس تحویل منظور کی گئی ہے ۔ حیدرآباد کے میٹرو پولیٹین سیشن جج نے سی سی ایچ پولیس کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر سماعت کے بعد نوہیرا شیخ کو 7 دن کی پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ کل صبح نوہیرا شیخ کو سی سی ایس پولیس اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کرے گی ۔ گزشتہ سال اکٹوبر میں سی سی ایس پولیس نے نوہیرا شیخ کو سرمایہ کاروں کو منافع نہ دیتے ہوئے دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن سیشن جج نے اس کی ضمانت منظور کی تھی ۔ بعد ازاں مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد سی سی ایس پولیس نے نوہیرا شیخ کی ضمانت کو ہائیکورٹ سے منسوخ کروایا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس رام کمار اس کیس کے تحقیقاتی عہدیدار ہیں اور وہ کل ہیراگولڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر کو اپنی تحویل میں لینے /20 فبروری تک تحقیقات جاری رہنے کا امکان ہے ۔