ٹوکیو : امریکہ کے صدر جو بائیڈن ، جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔ییول اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ جاپان کے شہر ہیرو شیما میں ملاقات کریں گے۔ایک امریکی ذریعے نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاپان کی خبر رساں ایجنسی کویوڈو کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن، 19 تا 21 مئی کو جاپان کے شہر ہیرو شیما میں متوقع جی۔7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس دوران جنوبی کوریا کے صدر یون اور جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔
PKK کے حامیوں کا ترک ووٹروں پر حملہ
پیرس : فرانس کے شہر مارسیلیا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے حامیوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پر جانے والے ترک ووٹروں پر حملہ کیا ہے۔ ترکیہ میں 14 مئی کو متوقع صدارتی و عام انتخابات کے لئے ، مارسیلیا میں27 اپریل سے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔کل مارسیلیا کے انتخابی مرکز کے قریب دہشت گرد تنظیم PKKکے حامیوں نے ترک شہریوں پر حملہ کر دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی پولیس کو جائے وقوعہ پر امن و امان کی بحالی میں دقّت کا سامنا ہوا۔