نئی دہلی ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہیرو کے مفرور تاجر نیرو مودی کے ضبط شدہ اثاثے جس میں کاریں ، قیمتی گھڑیاں ، آرٹس ورکس اور ہینڈبیاگس کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں انہیں سائفرون آرٹس میں ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا ۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے آکشن ہاؤز نے ای ڈی کی جانب سے ضبط شدہ اشیاء کی نیلامی کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے اور پہلی فروخت راست نیلامی ہوگی اور یہ نیلامی 27فبروری کو بمبئی میں منعقد ہوگی جب کہ دوسری آن لائن فروخت نیلامی 3اور 4مارچ کو ہوگی ۔اس نیلامی میں بیرونی ممالک سے برآمد کی جانے والی کئی قیمتی گھڑیاں اور کاریں بھی شامل ہیں ۔