ہیزل ووڈ اور لیون کو ترقی ، بمراہ بدستور پہلے مقام پر

   

دبئی۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ درجہ بندی میں ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے ساتھ پہلے مقام کا فاصلہ کم کردیا ہے۔ ہندوستانی بولر بمراہ کے ٹسٹ بولروں کی فہرست میں سرفہرست ہونے کے ساتھ، دونوں فاسٹ بولرس ہیزل ووڈ (ایک مقام کی ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر) اور اسپنر ناتھن لیون (دو مقامات کی ترقی سے چھٹے نمبر پر) کو ویلنگٹن میں کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی 172 رنز کی زبردست فتح میں آسٹریلیا کی جوڑی نے اپنے درمیان 14 وکٹیں بانٹیں۔ ہیزل ووڈ نے ہر اننگز میں نیوزی لینڈ کی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیون نے خودکو مجموعی طور پر 10 وکٹوں تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری اور گلین فلپس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوران فی کس پانچ وکٹیں حاصل کیں، ہنری فہرست میں سات درجے بہتری کے ساتھ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے اور گلین 19 درجے بہتری کے ساتھ 48ویں نمبر پر پہنچ گئے۔