ہیلاری کلنٹن نے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف کی توثیق کردی

   

واشنگٹن : امریکہ کی سابق خاتون اول اور سابق صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ہے۔کنٹرولر جیو نیوز نسیم حیدر کو خصوصی انٹرویو میں ہیلاری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹر آصف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بحیثیت ڈاکٹر انہوں نے آج تک کسی بھی مریض کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بھیجا۔سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ایسا شخص کانگریس کا رکن بنے گا تو یقینی طور پر امریکی عوام کے مفاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ڈاکٹر آصف محمود کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے ہیلاری کلنٹن نے کہا کہ وہ دوعشروں سے انہیں جانتی ہیں۔انہوں نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر آصف کو کامیاب بنائیں جو وسط مدتی انتخابات میں کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔