ہیلی نے بے قابو مداح کو پکڑلیا

   

بنگلورو۔ یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 2024 ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی ٹیم کی سات وکٹوں سے فتح کے دوران میدان میں گھس آنے والے مداح سے نمٹنا پڑا۔ یہ واقعہ ممبئی کی اننگز کے آخری اوور میں اس وقت پیش آیا جب ایک مداح سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میدان میں گھس آیا جس کے نتیجے میں میچ میں مختصر وقفہ ہوا۔ ایلیسا جو اس وقت وکٹ کیپنگ کررہی تھی، نے مداح کو پکڑنے کی کوشش کی اور اسے قابو میں کرلیا جس کے بعد سیکیورٹی اسے پکڑکر میدان سے باہر چلی گئی۔ اس سے قبل سابق مرد کرکٹر اینڈریو سائمنڈز اورآسٹریلیا کی خواتین فٹبال کھلاڑی سیم کیرکو کھیل کے دوران اس طرح کے بے قابو مداحوں سے نمٹنا پڑا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایلیسا نے 29 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ کرن نوگیرے کے ساتھ 94 رنزکی اوپننگ شراکت داری کرتے ہوئے 16.3 اوورز میں 162 رنز کا تعاقب کیا اور یوپی واریرزکو جاری ٹورنمنٹ کی پہلی فتح دلوائی۔