ہیما مالنی (عائشہ) نے یکساں سیول کوڈ کی تائید کی

   

نئی دہلی : بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ و سابق اداکارہ ہیما مالنی نے یکساں سیول کوڈ کی تائید کی ہے لیکن بی جے پی کی محبت میں وہ یہ بھول جاتی ہیں کہ خود انہوں نے فلم اداکار دھرمیندر سے دوسری شادی کرنے کیلئے مذہب اسلام میں پناہ لی تھی اور اپنا نام عائشہ رکھ لیا تھا ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ سانپ نہ جانے کب اپنی کینچلی بدل لے۔ حالیہ دنوں میں ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی اپنے شوہر بھرت تکھتانی کے ساتھ علحدگی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔