برلن : شمالی جرمن بندرگاہی شہر ہیمبرگ پر کنٹینرز کی آمد و رفت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب اس بندرگاہی شہر کی انتظامیہ کو کنٹینرز ٹریفک کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ کی بندرگاہ سے رواں برس کی پہلی شش ماہی میں چار عشاریہ تین ملین کنٹینرز روانہ ہوئے یا پہنچے۔ ہیمبرگ شہر کی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران ہیمبرگ کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے کنٹینرز کی تعداد کے مقابلے میں اس سال 5.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس کے ساتھ ہی جرمنی کی یہ سب سے بڑی بندرگاہ یورپ کی چند شمالی سمندری بندرگاہوں کے مقابلے میں کاروباری ترقی کے اعتبار سے اب کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ہیمبرگ کی مارکیٹنگ آرگنائزیشن کے ایک ترجمان کے مطابق،” اب ہم ٹنل کے آخری کونے کی روشنی میں نہیں رہے ہیں۔‘‘ گزشتہ برسوں کے دوران ہیمبرگ مسلسل روٹرڈیم اور انٹورپ جیسی مارکٹوں کے مقابلے میں زوال کی شکار تھی تھا مگر اب یہ ایک بار پھر سمندری تجارتی شعبے میں آگے نکل رہا ہے۔تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا بحران نے جہاں بہت سے ممالک کے بری اور بحری تجارتی معاملات پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے تھے وہاں کورونا کے دوسرے سال یعنی 2020 ء سے جرمنی میں اقتصادی شعبے میں کسی حد تک بہتری رونما ہونا شروع ہوئی اور دریائے ایلبے پر واقع جرمن شہر ہیمبرگ کی بندرگاہ پر بھی کنٹینرز اور بڑے بڑے مال بردار جہازوں کی ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔