رانچی: جھارکھنڈ کے و زیراعلیٰ کے رکن اسمبلی طور پر بنے رہنے کو لیکر جاری رسہ کشی کے درمیان ہیمنت سورین کل پیر کو اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے تجویز رکھیں گے۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو بھیجے گئے مکتوب کے مطابق وزیراعلیٰ نے اکثریت ثابت کرنے کیلئے تحریک اعتماد پیش کریںگے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے ایوان میں اپنی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے اتوار کو مقننہ پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ بتادیں کہ منافع بخش عہدہ کے معاملے میں سورین کو اسمبلی سے نااہل قرار دینے کی بی جے پی کی درخواست کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوا ہے۔