رانچی: جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین سے ہفتے کو رانچی کے ریمس اسپتال میں داخل آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ لالو سے ملاقات کے بعد ہیمنت سورین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وبا کے بحران میں ہم ان کا خیال رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بہار انتخابات مل کر لڑنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔