ہینڈلوم ساڑیوں کو مارکٹ کی طلب کے مطابق تیار کریں

   

نارائن پیٹ میں یوم بافندگان ، ضلع کلکٹر ، ہری چندنا داسری اور رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ کی ساڑیاں ماضی کی طرح پھر سے مقبول عام ہو رہی ہیں اور ساڑیوں کو موجودہ مارکیٹ کی مانگ کے طور پر تیار کیا جائے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا داسری و رکن اسمبلی نارائن پیٹ یس راجندر ریڈی نے یوم بافندگان کے موقع پر سنگارم چوراہا کے قرب میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز رکن اسمبلی یس راجندر ریڈی و ضلع کلکٹر کے ہاتھوں شمع جلاکر افتتاح عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرضلع کلکٹر ہری چندنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بافندگان کو چائیے کہ ہینڈلوم ساڑی کی مصنوعات کو موجودہ بازار کے مطابق تیار کیا جائے۔محکمہ ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے زیراہتمام یوم بافندگان کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی مہتواکانکشی ہینڈلوم انشورنس اسکیم سے نارائن پیٹ ساڑیوں کی ساکھ میں اضافہ ہوگا اور تمام ہینڈلوم ساڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہینڈلوم بافندگان کی ترقی کے لیے بہت سے پروگرام کیے گئے اور بافندگان کی تیار کردہ مصنوعات کو ڈیزائنرز تبدیل کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ یس راجندر ریڈی نے بافندگان کو یوم بافندگان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نارائن پیٹ ضلع کے بافندگان کی ریشمی ساڑیاں اور سونا بہت ہی مشہور ہیں آنے والے دنوں میں بافندگان کی کوشش سے نارائن پیٹ کی ساڑیوں کو حکومت کے تعاون سے عظیم تاریخ رقم کریں گے ۔جس سے یہاں کے بافندگان کو اہمیت و ترجیح دی جائیگی۔ بعد ازاں بافندگان کی جانب سے دستکاری کے ذریعہ کپڑوں کو دیدہ زیب ڈیزائنس کو دیکھ کر ستائش کی۔ ہینڈلوم کپڑوں کے استعمال کی اہمیت پر مضمون نویسی کے مقابلے میں اول آنے والوں میں سند و مومنٹو سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر پدمجا رانی، آر ڈی او رامچندر مجلس بلدیہ چیئرپرسن گندے انسویا چندرکانت، بلدیہ وائس چیرمین ہری نارائن بھٹاڈ، ضلع بافندگان اور ٹیکسٹائل محکمہ کے عہدیدار چندر شیکھر، ہینڈلوم ٹریڈ یونینوں کے صدور اور ہینڈلوم بافندگان کثیر تعداد میں شریک تھے۔