ہینڈ بریک لیور کے بغیر کاریں؟ عصری ٹکنالوجی پر تجربات کا اعلان

   

چینائی: ہینڈ بریک لیورکے بغیر کاروں کیلئے نئے راستہ کھولتے ہوئے، آٹوموبائل بریکوں کی بڑی کمپنی بریکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے ڈرم بریک پر ایک موٹر تیارکی ہے جو ہینڈ لیور کے زیر قبضہ کیبن کی جگہ کو خالی کردے گی ۔ کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سری رام وجی نے یہ بھی کہا کہ کمپنی صارفین کے ساتھ نئی پروڈکٹ کی تیاری پر فعال طور پرکام کر رہی ہے، بشمول ہلکے وزن اور شور سے پاک بریک فراہم کرنے کے لیے ای وی پر کام ہورہا ہے۔ بریکس انڈیا نے آٹو ایکسپو میں ڈرم بریک پر موٹر کی نقاب کشائی کی۔ گاڑی میں تھوڑی تبدیلی کے ساتھ، ڈرم بریک پر موٹر ہلز ہولڈ، ڈرائیو اوے اسسٹ، ڈور اوپن ہولڈ فراہم کرتی ہے اور تھکا دینے والے ہینڈ بریک لیورکو ہٹاکر کیبن میں مزید جگہ فراہم کرتی ہے ممکنہ طور پر چھوٹی کاروں میں ایک بڑا فائدہ ہوگا۔ ہندوستان کو خود کفیل ملک بنانے کیلئے آتمنیر بھر بھارت مہم کے ساتھ ہم آہنگ، بریکس انڈیا کے انجینئروں کی ایک ٹیم نے اپنے ملک میں ڈرم بریک پر موٹرکا سافٹ ویئر ڈیزائن کیا۔