ہ34 ہاکی ممکنہ کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ ٹیم کے تمام کھلاڑی شامل

   

نئی دہلی-16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا نے بنگلور میں 18 فروری سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں ہفتہ کو 34 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ اس سال 23 مارچ سے ملائیشیا کے ایپوہ میں ہونے والے 28 ویں سلطان شاہ کپ کی تیاری کے قومی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ہاکی انڈیا نے گزشتہ سال بھونیشور میں ہوئے مرد ورلڈ کپ ٹیم میں شامل تمام 18 کھلاڑیوں کو اس کیمپ میں مدعو کیا ہے ۔ فہرست میں سلطان جوہر کپ کے سلور میڈلسٹ شیلیندر لاکڑا، سمن بیک، مندیپ مور، یشدیپ سواچ، وشالکای انٹل اور گر صاحب جیت سنگھ کو ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سینئر کیمپ میں مقام دیا گیا ہے ۔ان کے علاوہ گول کیپر پی آر شریجیش، سورج کرکیرا اور کرشن بہادر پاٹھک کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دفاع میں ھرمنپریت سنگھ، گرندر سنگھ، ورون کمار، کوٹھاجیت سنگھ، سریندر کمار، امت روھداس، جرمنپریت سنگھ، پردیپ سنگھ، سمن بیک، مندیپ مور، بیریندر لاکڑا اور رپندر پال سنگھ ، مڈفیلڈر من پریت سنگھ، چگلنسانا سنگھ، سمیت ، سمرنجیت سنگھیش دیپ سواچ اور وشال انٹل شامل ہیں۔