یادادری تھرمل پاور اسٹیشن کی مقررہ مدت میں تکمیل صدرنشین جینکو کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ جینکو بی پربھاکر راو نے تمام ڈائرکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں یادادری تھرمل پاور اسٹیشن کے بارے میں نیشنل گرین ٹریبونل کے 30 ستمبر کے فیصلہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کو رپورٹ پیش کی جائیگی تاکہ نئی ہدایات جاری کی جائیں۔ بتایا گیا کہ پراجکٹ کی اجازت کے موقع پر ماحولیاتی منظوری حاصل کی گئی اور پراجکٹ کی تعمیر سے امرآباد ٹائیگر ریزرو پر کوئی تابکاری اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات پر عمل کرکے پراجکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کی جائیگی ۔ ر