یادادری ۔15 ڈسمبر (پریس نوٹ) وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے آج بتایا کہ یادادری کی لکشمی نرسمہا سوامی مندر دنیا کی ٹاپ ہندو مندر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سنجیدہ کوششوں کا یہ نتیجہ ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیاکرراؤ نے بتایا کہ مجالس کے مقامی ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر انہوں نے یادادری مندر کے درشن کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف منسٹر نے ترملا مندر کے مماثل اس کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔