یادگیری گٹہ میں قحبہ گیری کا اڈہ بے نقاب

   


حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس رچہ کنڈہ نے بردہ فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکیوں کو آزاد کروایا۔ پولیس یادگیری گٹہ نے اس کارروائی میں 5 افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ آزاد کروائی گئی دو لڑکیوں کو راحت کاری سنٹر منتقل کردیا۔ پولیس نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے یادگیری گٹہ پولیس حدود میں چلائے جارہے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا۔ کمسانی انوسوریہ کے علاوہ کمسانی سرینواس، کمسانی لکشمی کارتک اور بھاسکر کو گرفتار کرلیا جبکہ کمسانی پروین، کمسانی سوپنا، کمسانی اشوک اور چندا سروجنماں مفرور بتائے گئے ہیں۔ کمسانی انوسوریہ نے ان دو لڑکیوں کو ان کے بچپن میں جب وہ شیرخوار تھیں خریدا تھا اور ان کی پرورش کررہی تھی جیسے ہی لڑکیاں بالغ ہوئیں اس نے ان لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا۔ لڑکیوں کو گاہکوں کے یہاں سپلائی کیا کرتی تھی۔ لڑکیاں اپنے جسم کو فروخت کرنے پر رضامند نہیں تھے اور انکار پر انوسوریہ انہیں مارپیٹ کا شکار بناتی تھی۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور مفرور خاطیوں کی تلاش جارہی ہے۔ ع