یادگیر گٹہ کی مندر میں بم کی اطلاع

   

حیدرآباد15مئی (یو این آئی) یادگیرگٹہ مندرمیں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ نامعلوم افراد نے فون پر دعویٰ کیا کہ مندر میں بم نصب کیا گیا ، جس پر حکام میں تشویش پیداہوگئی۔فوری مندر سیکوریٹی ٹیم و مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔ انہوں نے تلاشی لی، تاہم کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ اس پر حکام نے راحت کی سانس لی۔