یدی یورپا کی ڈائری کی لوک پال تحقیقات کا مطالبہ: کانگریس

   

نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج سابق چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا کی ڈائری کی لوک پال تحقیقات کا مطالبہ کیا اور وزیراعظم نریندر مودی سے کہاکہ آیا اُس میں شامل باتیں درست پائے جانے پر سابق سی ایم کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے۔ سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے پریس کانفرنس میں کہاکہ محکمہ انکم ٹیکس کو بھی کارروائی کرنا چاہئے۔