بنگلورو ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک کا عہدہ سنبھالنے کے 3 ہفتہ بعد یدی یورپا نے اپنی کابینہ میں قطعی توسیع کرتے ہوئے 17مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جبکہ /26 جولائی کو عہدہ سنبھالنے کے بعد وزراء کا تقرر قطعی طور پر کردیا گیا ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی حکومت ایوان اسمبلی میں /29 جولائی کو اپنی قطعیت اکثریت ثابت کردکھائے گی ۔ اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی ایس تنقید کرتے ہوئے یورپا حکومت کو ایک شخص کی حکومت قرار دیتے تھے ۔