یشونت سنہا سے کشمیر کے متعلق سوال۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

یشونت سنہا نے ایک ٹیلی ویثرن چیانل کے مباحثہ کے دوران کہاکہ حکومت ہند کشمیر کے متعلق غیرسنجیدہ نظر آرہی ہے۔

کشمیرکے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج بھی کشمیر عوام کے دلوں میں اٹل بہاری واجپائی کی قدر ہے ۔

کیونکہ انہوں نے کشمیر اور کشمیریت کے ساتھ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے والے اقدامات اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے متعلق پالیسی کے ضمن میں ہم ایک کے بعد دیگر غلطی کررہے ہیں۔

انہوں نے کشمیر کے ایک عہدیدار سے ہوئی بات چیت کے حوالے سے کہاکہ ان کا ماننا ہے کہ طاقت کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں حکومت ہند کی پالیسی انسانیت پر نہیں بلکہ طاقت کااستعمال کرتے ہوئے کشمیری عوام کا بے رحمانہ قتل ہے۔

یشونت سنہا کا حقائق پر مبنی یہ ویڈیوضرور دیکھیں