یقین کرنا مشکل ہیکہ داعش ماسکو پرحملہ کر سکتاہے: روس

   

ماسکو : روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کرسکتی ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملیکی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔خیال رہے کہ ماسکو میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 139 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نے حملے کا الزام امریکہ ، برطانیہ اوریوکرین پر لگایا ہے۔